Live Updates

عمران خان کے اقدام سے نواز شریف اور مضبوط ہو گیا٬خورشیدشاہ

اپوزیشن نے جوٹی اوآرزبنائے ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہونگے٬ عمران نے فیس سیونگ کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا٬ عمران خان نے خود کوقوم کے سامنے بے نقاب کردیا٬ لوگ عمران خان کی کال پر کفن باندھ کر نکلے مگر لیڈر پہاڑی سے نہیں اترا جس سے کارکن مایوس ہوا٬سیاست میں سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے٬سیاسی کارکن کا مایوس ہونا ان کو طاقت ور بنانا ہے جو خود کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں٬کے پی کے کاوزیراعلیٰ اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے آرہاتھا٬ کشمیر کا حوالہ دیکر کس کو کیا پیغام دیا گیا٬ حکومت ابھی بحران سے نہیں نکلی٬ حکومت تب بحران سے باہرنکلے گی ٬جب ہمارے چارمطالبات مانے گی٬نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا وعدہ پورا کریں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقدام سے نواز شریف اور مضبوط ہو گیا٬ اپوزیشن نے جوٹی اوآرزبنائے ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہونگے۔ عمران نے فیس سیونگ کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا٬ عمران خان نے خود کوقوم کے سامنے بے نقاب کردیا٬ لوگ عمران خان کی کال پر کفن باندھ کر نکلے مگر لیڈر پہاڑی سے نہیں اترا جس سے کارکن مایوس ہوا٬سیاست میں سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے٬سیاسی کارکن کا مایوس ہونا ان کو طاقت ور بنانا ہے جو خود کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں٬کے پی کے کاوزیراعلیٰ اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے آرہاتھا٬ کشمیر کا حوالہ دیکر کس کو کیا پیغام دیا گیا٬ حکومت ابھی بحران سے نہیں نکلی٬ حکومت تب بحران سے باہرنکلے گی جب ہمارے چارمطالبات مانے گی٬نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا وعدہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران نے فیس سیونگ کیلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا٬عمران خان کی اب کوئی نہیں سنے گاوہ قوم کے سامنے ایکسپوزہوگئے ہیں٬ عمران خان نے خود کوقوم کے سامنے بے نقاب کردیا٬لوگ لاٹھیاں کھارہے تھے مگرلیڈرکمرے سے باہرنہیں نکلا٬ سیاست میں لیڈر آگے ورکر پیچھے ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید٬نصرت بھٹو ہر تحریک میں آگے ہوتیں تھی لاٹھیاں کھاتی تھیں٬بے نظیر کبھی آپ کو جیل کی زمین پر سوئی اور کبھی لیاقت باغ میں گولی کھاتی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کی کال پر کفن باندھ کر نکلے ٬ عمران خان کے پہاڑی سے نہ اترنے پرکارکن مایوس ہوااور باہرنہیں نکلا٬پاکستان کاسیاسی کارکن عمران خان کے فیصلے سے مایوس ہوا ٬سیاسی کارکن کا مایوس ہونا ان کو طاقت ور بناناہے جو خود کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں٬سیاست میں سیاسی کارکن کی مایوسی خطرناک ہوتی ہے٬پی ٹی آئی کے کارکن اپنے فنڈز واپس مانگ رہے ہیں ٬اسلام آباد:پریڈ گرانڈ میں اس وقت 300 لوگ بھی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں٬جوگرجتے نہیں برستے بھی وہی ہیں٬ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کاوزیراعلیٰ اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے آرہاتھا٬ کشمیر کا حوالہ دیکر کس کو کیا پیغام دیا گیا٬ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکن دھرنوں سے تھک گئے ہیں٬ عمران خان کا ہر ایکشن میاں صاحب کوطاقتور بنا رہا ہے ٬ عمران خان کے اقدام سے نواز شریف اور مضبوط ہوئے ہیں٬عمران خان کے اتحادی بھی اب سے سے مایوس ہو گئے ہیں٬کوئی کہتا ہے ہم سے پوچھا نہیں ٬کوئی کہتا ہے اناللہ وانا الیہ راجعون۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی بحران سے نہیں نکلی٬ حکومت تب بحران سے باہرنکلے گی جب ہمارے چارمطالبات مانے گی٬حکومت ہمارے لیڈرکی4نکات تسلیم کرے٬ میں عمران خان سے زیادہ نوازشریف کی پارٹی کا مخالف ہوں٬ نوازشریف کی جوطاقت بنتا ہے اس کا مخالف ہوں٬ عمران خان کا ہرایکشن نوازشریف کومضبوط کرنے کے لیے ہوتا ہے٬ اگرہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلاول بھٹو فیصلہ کریں گے٬ نوازشریف قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا وعدہ پورا کریں٬ اپوزیشن نے جوٹی اوآرزبنائے ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہونگے۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات