جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے ٬اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہئے٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر
بدھ 2 نومبر 2016 16:00
(جاری ہے)
آزاد کشمیر 10اضلاع اور 3ڈویژنز پر مشتمل ہے ۔آزاد کشمیر کا کل بجٹ68بلین روپے ہے جس سے 56.5بلین روپے غیر ترقیاتی اور 11.5بلین روپے ترقیاتی بجٹ ہے ۔
آزاد کشمیر این ایف سی کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی ایکنک سمیت دیگر قومی سطح کے اداروں میں آزاد کشمیر کو شامل کیا گیا ہے ۔وہ اسلام آبادسے آئے ہوئے نیشنل انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ کے وفدکو بریفنگ دے رہے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔بریفنگ کے دوران ACSجنرل نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں اسمبلی٬سپریم کورٹ موجود ہیں ٬ریاست کے اندر مکمل سیٹ اپ موجود ہے ۔آزاد کشمیرکے اندر سیاحت٬پن بجلی کے شعبوں معقول آمد ن کے ذرائع موجود ہیں ٬ان شعبوں میں ترقی سے ریاست معقو ل آمدن حاصل کر سکتی ہے ۔آزاد کشمیر میں مواصلات کے واحد ذریعہ شاہرات ہیں ٬ہوائی سروس ریلوے وغیرہ موجود نہیں ۔آزاد کشمیر میں شرح خواندگی پاکستان کے چاروں صوبوں سے زیادہ ہے٬ریاست کے اندر شرح خواندگی 74فیصد ہے جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ روزگار کے متبادل انتہائی قلیل ہیں ۔کشمیر کی متنازعہ پوزیشن کے باعث 1973ء کے آئین میں آرٹیکل257کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے ۔آزاد کشمیر کا نظام عبوری ایکٹ1974کے تحت چل رہا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں وکشمیر کونسل قائم ہیں ۔آزاد کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈرل پاور جنریشن کے فروغ کیلئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ آزاد کشمیر پاکستان کے چاروں صوبوں کی نسبت انتہائی پر امن علاقہ ہے اوریہاں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے ۔بریفنگ کے اختتام پرنیشنل انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے وفد کے شرکاء کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل ) فرحت علی میر نے شیلڈ بھی دیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.