جماعت اسلامی کے مشترکہ ٹی او آرز کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے

سراج الحق کا خورشید شاہ ٬شاہ محمود قریشی اور اور پرویز الٰہی کو فون ٬ٹی او آرز کے حوالے سے بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 15:58

لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں مشترکہ ٹی او آرز کے لئے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کرنا شروع کر دئیے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ ٬تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور اور مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان کو دعوت دی کہ سپریم کورٹ میں جا ری پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے تمام اپو زیشن جماعتوں کو مشترکہ طور پر ٹی اوآرز پیش کر نے چاہئیں ۔

جماعت اسلامی کی قانونی کمیٹی کے سربراہ اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے قانونی ماہرین سے اس حوالے سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ ٹی او آرز پیش کیے جائیں ۔