Live Updates

عمران خان پاکستان کی سیاست سے ناک آوٹ ہو گئے ہیں‘ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی موجودہ سیاسی حکمت عملی کے باعث انتہائی مایوس ہیں ‘انہیں یوٹرن کا بادشاہ سلامت کہہ رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست سے ناک آوٹ ہو گئے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی موجودہ سیاسی حکمت عملی کے باعث انتہائی مایوس ہیں اور انہیں یوٹرن کا بادشاہ سلامت کہہ رہے ہیں ۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست میں جتنے یوٹرن لیے ہیں شائد ہی آج تک کسی سیاستدان نے لیے ہوں پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان میں امن چاہتی ہے جبکہ عمران خان امن کو تہہ و بالا کر کے اپنے مفادا ت حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اب مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ کامران منظور نے کہا کہ عمران خان منفی ہتھکنڈے استعمال کر کے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان میاں محمد نواز شریف کے ہر فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن کا اعلان میاں محمد نواز شریف سے آج سے کئی ماہ قبل ہی کر دیا تھا لیکن ان پر عملدرآمد موجودہ اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی کے باعث نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کچھ احتجاجی لیڈران پاکستان میں احتجاج کی سیاست کو ترجیحی دیکر اپنے مفادات کا حصول چاہتے ہیں جو شائد پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے وفاقی حکومت نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا جاندار کردارادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ سی پیک سے متعدد تعمیروترقی کے منصوبے جات شروع ہیں انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتجاجی سیاست کر کے ملک کو نقصان پہنچنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے دھرنا منسوخ کر کے ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے ملک و قوم بڑے نقصان سے بچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران ملک کے جو حالات رہے ہیں ان کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں جو میں نہ مانوں جیسی پالیسی پر گامزن ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات