نومبر کو مسلم کانفرنس ریاستی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ کریگی ٬عوامی رابطہ بورڈ کے عہدیداران وکارکنان صدر جماعت کی ہدایت پرمکمل عملدرآمد کرینگے

ْمسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ مظفرآباد ڈویژن کے وائس چیئرمین سید تبریز کاظمی کی بات چیت

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ مظفرآباد ڈویژن کے وائس چیئرمین سید تبریز کاظمی نے کہاہے 24 نومبر کو مسلم کانفرنس ریاستی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ کریگی ٬عوامی رابطہ بورڈ کے عہدیداران وکارکنان صدر جماعت کی ہدایت پرمکمل عملدرآمد کرینگے ٬ حلقہ 6 سے ہزاروں افراد سینئر فائر لائن توڑنے کیلئے مارچ میں شریک ہونگے ٬ گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 24 نومبر کو سیز فائرلائن توڑ نے کی کال دیکر صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے کشمیریوں کے حق خوداردیت کیلئے عملی قدم اٹھایاہے۔

(جاری ہے)

ریاست بھر میں مسلم کانفرنسی کارکنان اس حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں ٬ اور انشاء اللہ 24 نومبر کومسلم کانفرنس صدر جماعت کی قیادت میں سیز فائر لائن کی طرح مارچ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کریگی ۔