آزاد کشمیر کو فتح نہیں کیا جا سکتا ‘بزدل بھارت کی طرف سے حملے کی غلطی سے آزادکشمیر کے لوگوں کو موقع مل جائے گا کہ وہ کنٹرول لائن روند کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں اور سری نگر جاکر آزادی کا جشن منائیں ‘آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا یہ ڈرامہ بند نہیں کیا جاتا تو وہ لوگوںکو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے عید سے بعد جس طریقہ سے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ‘ غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں

سابق صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان کا انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سابق صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو فتح نہیں کیا جا سکتا ‘بزدل بھارت کی طرف سے حملے کی غلطی سے آزادکشمیر کے لوگوں کو موقع مل جائے گا کہ وہ کنٹرول لائن روند کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں اور سری نگر جاکر آزادی کا جشن منائیں ‘آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا یہ ڈرامہ بند نہیں کیا جاتا تو وہ لوگوںکو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے عید سے بعد جس طریقہ سے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ‘غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں ‘ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صبح بچوں کے سکول جانے اورملازمین کے دفاتر جانے کے وقت پرانا ٹائم بد ل کر سات سے آٹھ بجے اوررات کھانے اورنماز عشاء کے وقت سات سے آٹھ بجے لوڈشیڈنگ شروع کرنا ہمارے ساتھ مذاق کے مترادف ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق آزادکشمیر کو فوری فری لوڈ شیڈنگ علاقہ بنائے فاروق حیدر سے امیدہے کہ ناصرف یہ وعدہ پورار کریں گے بلکہ اپنے گزشتہ دور وزارت عظمی میں راولاکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ پر بھی ا ب عملدرآمد کریں گے اور زخمیوں کو انصاف دلائیں گے یعقوب خان نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا یہ ڈرامہ بند نہیں کیا جاتا تو وہ لوگوںکو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے مودی کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کا خطرہ موجود ہے لیکن اگر اس نے یہ غلطی کی تو آزاد کشمیر اس کے لیے قبرستان ثابت ہو گا ۔

آزاد کشمیر کو فتح نہیں کیا جا سکتا بزدل بھارت کی طرف سے حملے کی غلطی سے آزادکشمیر کے لوگوں کو موقع مل جائے گا کہ وہ کنٹرول لائن روند کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں اور سری نگر جاکر آزادی کا جشن منائیں ‘مجھے اگر آزاد کشمیرمیں پی پی کی صدارت مل گئی تو آزادکشمیر میں پانچ سال پہلے کی طرح پی پی کو مضبوط قوت بنا دونگا آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے عید سے بعد جس طریقہ سے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے میں کوئی ولی نہیں ہوں لیکن خالی بھی نہیں ہوں میری اور مسعود خان کی مخالفت اس لیے کی جارہی ہے کہ ہم دونوں غریب گھروں سے تعلق رکھتے ہیں صدر آزاد کشمیر بننے کے لیے کسی سیاستدان سے سرٹفیکیٹ لینے کا کوئی جواز نہیں یہ سرٹیکفیٹ خود قدرت دیتی ہے امریکہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر کی سرحدو ں کو موجودہ پوزیشن میں بحال رکھنے کا اعلان تقسیم کشمیر کی سازشوں میں امریکہ کی طرف سے سرپرستی کرنا ہے۔

امریکہ نے اگر یہ طرز عمل نہ بدلہ تو اس کا حشر بھی لیگ آف نیشنز جیسا ہو گا۔ کشمیری تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کشمیر کوئی کیک نہیں جس کو تقسیم کر کے کھایا جائے کشمیر کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیر یوں کا حق آزادی تسلیم کر رکھا ہے۔کشمیریوں نے آزادانہ رائے شماری سے فیصلہ کرنا ہے۔ کہ وہ آزاد رہیں گے۔