فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 43ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے لئے سی ایس ایس 2016 کے فائنل پاس آئوٹ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 2 نومبر 2016 15:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) نے 43ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی)کے لئے سی ایس ایس 2016 کے فائنل پاس آئوٹ امتحان(ایف پی او) کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔گذشتہ امتحان میں ناکام ہونے والے اور نئے بیچ کے امیدوار دوبارہ امتحان میں حصہ لے سکیں گے ۔43ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے لئے ایف پی او امتحان 2017کے شیڈول کے مطابق فارن سروس آف پاکستان کا امتحان 22 دسمبر تا 29 دسمبر ‘ آفس منیجمنٹ گروپ (او ایم جی) کا امتحان 22 دسمبرتا 2 جنوری ‘پوسٹل گروپ کا امتحان 2جنوری تا 12جنوری ‘پولیس سروس اف پاکستان کا امتحان 2جنوری تا 13جنوری ‘پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا امتحان2جنوری تا 13جنوری ‘ ریلویز (سی اینڈ ٹی ) گروپ کا 24مارچ تا 3اپریل ‘اسی گروپ کا زبانی امتحان 10اپریل تا 14اپریل ‘ان لینڈ ریونیو سروس کا امتحان 24مارچ تا یکم اپریل ‘انفارمیشن گروپ کا امتحان 17اپریل تا 27اپریل ‘پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کا امتحان 17اپریل تا 26اپریل ‘پاکستان کسٹمز سروس کا امتحان 17اپریل تا 25اپریل ‘ ملٹری لینڈ اینڈ کینٹونمٹس(ایم ایل سی )گروپ کا امتحان 17اپریل تا 28اپریل کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کا کوئی امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے اس کیٹگری میں امتحان نہیں ہوگا۔