سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 2 نومبر 2016 15:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان بیت المال کی جانب سے مالی سال 2016-17کے بجٹ اور اس کے استعمال‘ رمضان ‘قربانی عید پیکیج ‘سویٹ ہومز کے بجٹ ‘خریداری کی اقسام اور طریقہ کار ‘جاری اور مستقبل کی سکیمیں ‘اولڈ ایج ہائوسز ‘جیلوں میں پنشن ہولڈرز کے لئے مالی سہولیات بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ مرکزی زکوة کونسل اور اسکے اثرات پر بحث کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :