بینک دولت پاکستان نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی کیلئے عملی تشکیل دے دی

بدھ 2 نومبر 2016 14:37

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) بینک دولت پاکستان نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی اور زرعی ترقی کیلئے کثیر جہتی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے جس کے تحت زرعی قرضوں کو قومی دھارے میں لانے سمیت چھوٹے و بڑے زرعی قرضہ جات کی بروقت فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمہ ٬ قوائد وضوابط کو تمام ممکنہ حد تک سہل بنانے ٬ کمرشل بینکوں کی استعداد کاری میں اضافہ ٬کاشتکار برادری میں شعور و آگاہی اور ایگری کلچرل ایجوکیشن کے فروغ سے انہیں زیادہ سے زیادہ معلومات و رہنمائی کی فراہمی تک رسائی وغیرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

بینک دولت پاکستان ریجنل آفس فیصل آباد کے شعبہ زرعی قرضہ جات و مائیکروفنانس کے ذرائع نے بتایاکہ زرعی شعبہ کو نچلی سطح تک ترقی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاشتکاروں کو بروقت قرضہ جات کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ زرعی خو د کفالت سے ہمکناری کاحصول ممکن بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :