Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں کا چندے کی واپسی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف کو خط

خان صاحب آپ نے نہ ملاقات کی نہ وقت دیا نہ بنی گالہ سے نیچے عوام میں آئے٬ ہمارے 100,100 روپے واپس کردیں

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

اسلام آباد/بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے چندے کی واپسی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ دیا‘ خان صاحب آپ نے نہ ملاقات کی نہ وقت دیا نہ بنی گالہ سے نیچے عوام میں آئے براہ مہربانی ہمارے 100,100 روپے واپس کردیں۔ بدھ کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے چندے کی واپسی کے لئے عمران خان کو خط لکھ دیا خط ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان سے تعلق رکھنے والے الله دتہ نامی کارکن کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں لکھا گیا ہے کہ خان صاحب نے دھرنے کے لئے تمام کارکنوں سے سو سو روپے فنڈ لیا تھا آپ نے بغیر فیصلہ کئے دھرنا موخر کردیا ہم ملاقات کیلئے آپ کی رہائش گاہ پر آئے مگر آپ نے ملاقات کیلئے وقت ہی نہیں دیا الٹا پانچ سے سات دن ہمیں بغیر بستروں کے روڈ پر سونا پڑا اور آپ بنی گالہ سے نیچے عوام میں آئے ہی نہیں۔ براہ مہربانی ہمارے سو سو روپے واپس کئے جائیں ۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے عمران خان نے اپنے خطاب میں دو نومبر کے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکنوں سے اپیل کی تھی کہ کارکن سو سو روپے جمع کرائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :