پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ٬ اتنی بڑی جماعت میں اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے‘ حکومت کو چاہئے اپوزیشن کا متفقہ ٹی او آرز کا بل پاس کرے٬ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کئے جائیں

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے اتنی بڑی جماعت میں اختلاف رائے جمہوریت کی رائے ہے‘ حکومت کو چاہئے اپوزیشن کا متفقہ ٹی او آرز کا بل پاس کرے اور پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کریں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔

اتنی بڑی جمات میں اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارا دھیان پاکستان کی طرف ہے آپ نے دیکھا ہو کہ میرے دور میں کئی جلسے اور ریلیاں ہوئیں۔ حکومت اپوزیشن کا متفقہ ٹی او آر کا بل پاس کرے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آر تسلیم کرنے چاہئے تھے ۔پیپلز پارٹی نے اداروں کو مضبوط کیا۔ پانامہ پر اپوزیشن کے ضابطہ کار کو سینٹ میں پیش کیا ۔ دھرنا کرنا‘ جلسہ کرنا اور ریلیاں نکالنا اپوزیشن کا حق ہے ۔ہمیں اپنے اداروں کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنانا چاہئے ۔پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ پارلیمنٹ ہے اور جب تک پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی دوسرے ادارے عزت نہیں دیں گے۔