لاشوں اور تشدد کی سیاست کرنے کے خواہشمند اپنے انجام کو پہنچ گئے‘ آصف کرمانی

عوام نے ایک مرتبہ پھر منفی سیاست کرنے والوں خو مسترد کردیا‘ شیخ صاحب نہ لال حویلی کا رہا نہ بنی گالہ کا

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ لاشوں اور تشدد کی سیاست کرنے کے خواہشمند اپنے انجام کو پہنچ گئے‘ عوام نے ایک مرتبہ پھر منفی سیاست کرنے والوں خو مسترد کردیا‘ شیخ صاحب نہ لال حویلی کا رہا نہ بنی گالہ کا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا کو جلسہ گاہ میں دس لاکھ کرسیاں گنوائیں۔ لال حویلی سے سسکیوں اور آہوں کی آوازیں آرہی ہیں لال حویلی والا نہ لال حویلی کا رہا اور نہ ہی بنی گالا کا۔ لاشوں اور تشدد کی سیاست کرنے کے خواہشمند اپنے انجام کو پہنچ گئے عوام نے منفی سیاست کو مسترد کردیا۔