پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا تخریب کاریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 14:10

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کا تخریب کاریوں میں ملوث ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ہولناک انکشافات ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس حوالے سے ٹھوس شواہد موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات تھے۔ ذرائع کا کہنا ے کہ راجیش کمار اگنی پاکستان میں تخریب کاری کا ایک نیٹ ورک چلا رہے تھے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ایجنسی آئی بی کا افسر بلیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے۔ پاکستان سے حال ہی میں نکالے گئے سربجیت سنگھ بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ تھے، تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیاں کروا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکاروں کا تعلق ”را“ اور آئی بی بھارت سے ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں متحرک رہتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی ایک عرصے سے ان پر نظر تھی تاہم اب ان کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ پکڑے گئے سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی پاکستان میں نفرت پھیلانے اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :