چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد سے جام عبد الکریم جوکھیو کی ملاقات ٬مقامی آبادیوں کو پیش مسائل کہ حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

بدھ 2 نومبر 2016 14:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد ٬ وائس چیئرمین محمد رفیق جت سے ممبر ضلع کونسل کراچی جام عبد الکریم جوکھیو نے ٬رکن کونسل حاجی طارق عزیز بلوچ کہ ہمراہ ان کہ دفتر ملاقات کی۔ملاقات میں مقامی آبادیوں کو پیش مسائل کہ حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ملاقات کا اصل مقصد عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں باریک بینی سے جاننا ہے تاکہ آئندہ آنے والے اسکیمز میں کسی بھی علاقے میں کوئی کمی نہ رہ سکے نیت صاف منزل آسان کے قول پر عملی طور پر عمل پیرا ہیں جس کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دوروں کے ساتھ معززین علاقہ سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

ممبر ضلع کونسل جام عبد الکریم جوکھیو نے ان کوضلع کونسل کے اندورنی علاقوں کی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے مکمل طور پر آگاہی فراہم کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہی اور شہری کی تفریق کے خاتمے کے لئے دعوئوں یا نعروں کے استعمال کے بجائے عملی اقدامات کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی بنیادی بلدیاتی سہولیات کے علاوہ اعٰلی حکومتی عہدوں فائز افراد یہاں کے غریب عوام کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

(جاری ہے)

سلمان عبد اللہ مراد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خصوصی طور پر یہاں کی عوام کے مسائل کے بارے جانناہے۔سلمان عبد اللہ مراد نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر علاقے میں بلا تفریق رنگ و نسل مرحلہ وار کام کرائے جارہے ہیں اور نئی اسکیمز کو بھی اراکین کونسل و عوامی آرا ء کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کیا جائے گا تا کہ عوام کو اس سے دور ر س نتائج بر آمد ہوں ہم تہیہ کیا ہوا ہے وہاں بھی اسکیم دی جائے جہاں کبھی توجہ نہ دی گئی ہوں جس کے لئے اہلیان ڈسٹرکٹ کونسل کا تعاون بھی اہمیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :