عوام کو فیملی پلاننگ سے متعلق ٹیکنیکل سروسز کی فراہمی کے عمل کو مزید فعال ٬بہتر کیا گیا ہے ‘ ذکیہ شاہنواز

بدھ 2 نومبر 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)صو بائی وزیر بہبود آباد ی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہاہے کہ عوام کو فیملی پلاننگ سے متعلق ٹیکنیکل سروسز کی فراہمی کے عمل کو مزید فعال اور بہتر کیا گیا ہے محکمہ بہبود آبادی ماں اور بچے کی اچھی صحت سے متعلق میڈیا پر پیغامات کی ترسیل کو یقینی بنارہاہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے بہبود آبادی پنجاب کے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق خدمات کی فراہمی ٬ میڈیا کیمپین٬ سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور محکمانہ امور کا جائزہ لیاگیا ۔مالی سال 2016-17 میں کارکردگی میں مزید بہتری لانے سے متعلق معاملات زیر غور لا ئے گئے۔اجلاس میں سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر عصمت طاہرہ نے بریفنگ دی اور بہبود آبادی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔