سی پیک منصوبے کے تحت 637 کلو میٹر طویل موٹر وے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات سے گذرے گی٬ فاٹا سیکریٹریٹ

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 637 کلو میٹر طویل موٹر وے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات سے گذرے گی۔ فاٹا سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی راہداری کو ڈسٹرکٹ ٹانک٬ جنوبی وزیرستان اور ژوب سے ہوتا ہوا گوادر کے ساتھ ملایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے سے فاٹا میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جبکہ قبائلی علاقہ جات میں منصوبے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ حکام کے مطابق منصوبے سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات کے عوام مستفید ہوں گے بلکہ منصوبے کے آغاز سے عوام کو جدید سفری و تجارتی سہولیات میسر آئیں گی اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 637 کلو میٹر طویل موٹر وے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :