زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں6روزہ ربیع کسان میلے کے آغاز

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 6 روزہ ربیع کسان میلے کا آغاز ہو گیا جس میں زرعی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے علاوہ کاشتکار اور شہری عوام کی کثیر تعداد کی شرکت کر رہی ہے ۔ اس کسان میلہ میں محکمہ زراعت پنجاب نے پہلی مرتبہ بھر پور شرکت کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کے علاوہ کاشتکاروں اور فیملیز کے لئے انعامی سکیم کا انعقاد کیا ہے ۔

کسان میلہ اور زرعی نمائش کے موقع پرڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچرانفارمیشن پنجاب کی طرف سے محکمہ زراعت کے فیس بک پیج کی تشہیری مہم کے لئے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس ڈیسک پر آئی ٹی ماہرین کاشتکاروں اور طلبا و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی منصوبوں اور جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ ترقی یافتہ دور میں آئی ٹی کے استعمال سے کاشتکاروں کو نئی اقسام کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں اور فصلوں کی کاشت و دیکھ بھال کے متعلق معلومات کی فراہمی کو یقینی بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔5 تا 7نومبرتک فیس بک پیج جوائن کرنے والے طلبا و طالبات ٬ کاشتکاروں اور فیملیز میںبذریعہ لکی ڈر ا قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے زرعی لٹریچر اورڈاکومینٹری کے ڈسپلے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ زرعی نمائش میں زرعی آلات ٬ زرعی ادویات ٬ کھادوں اور بیجوں کی صنعت سے وابستہ پرائیویٹ کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔نمائش کے علاوہ سیمینارز بھی منعقد کئے جا رہے ہیں اورکاشتکاروںکو تجرباتی فیلڈ کا معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ شرکاء کی تفریح و طبع کے لئے مختلف ثقافتی پروگراموں اورکھیلوں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔