Live Updates

احتساب تحریک کامیابی کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی٬کرپشن زدہ حکمرانوں کا اصل چہر جلد بے نقاب ہوگا‘ جمشید چیمہ

حکمران ٬ انکے حواری جو مرضی کہتے رہیں تاریخ میں عمران خان کی جدوجہد کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ احتساب تحریک کامیابی کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اورانشااللہ وہ دن دور نہیں جب کرپشن میں لتھڑے حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا٬حکمران اور انکے حواری جو مرضی کہتے رہیں تاریخ میں عمران خان کی جدوجہد کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنے والے نہتے عوام پرجس طرح مظالم کے پہاڑ توڑے اس کی آمریت کے دور میں بھی مثال نہیں ملتی ۔حکمرانوں کے ظلم اور جبر کے باوجود پی ٹی آئی کے رہنمائوں٬کارکنوں اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں احتساب تحریک کامیابی کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کرپشن میں لتھڑے حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد سے قوم کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وکلاء کی طرف سے مہلت طلب کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں پریشانی لا حق ہے لیکن انشا اللہ اب شفاف تحقیقات کے نتیجے میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور قوم کے اربوٹ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں اور کاروبار کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو ں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات