گڈانی شپ بریکنگ یارڈ حادثے کا مقدمہ درج ٬ْجہاز کا مالک اور ٹھیکدار نامزد

ہمارے ساتھ کام کرنے والے بہت سے محنت کش تاحال لاپتہ ہیں ٬ْ مزدورں کا احتجاج

بدھ 2 نومبر 2016 14:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) گڈانی بریکنگ شپ یارڈ حادثے کا مقدمہ جہاز کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ ناکارہ جہاز کے مالک عبدالغفور ٬ کٹائی کرانے والے فاروق اور جلال نامی ٹھیکیدار اور مینجر حسیب کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمہ گڈانی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں لاپرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دوسری جانب کٹائی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے بہت سے محنت کش تاحال لاپتہ ہیں اورحادثے کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔یاد رہے گزشتہ روز گڈانی بریکنگ شپ یارڈ میں جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی تھی جب مزدو ر اس کی صفائی کر رہے تھے ۔ آگ لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا ڈیک اڑنے سے زیادہ ہلاکتیں اور زخمی سامنے آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :