دبئی:متحدہ عرب امارات میں کوئی نیا انکم ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: کوآپریٹو کونسل

بدھ 2 نومبر 2016 14:07

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کوئی نیا انکم ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: کوآپریٹو ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار02نومبر 2016 ):گلف کوآپریٹو کونسل کے ترجمان نے شہریوں میں ٹیکسوں کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کو دور کر تے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا انکم ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔کسی بھی حکومتی سروس پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔

(جاری ہے)

پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پید ہونے والے بحران کی وجہ سے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔

لیکن اب کونسل کے ترجمان نے یہ واضع کر دیاہے کہ ایسا نہیں ہو نے جا رہا۔ وزارتِ خزانہ کے ترجمان کا کہناہے کہ ٹیکسوں کے بارے میں کابینہ کے اجلاس میں بات چیت ہونا ایک معمول کاکام ہے ۔تاہم ابھی تک پانچ فیصد ویٹ ٹیکس پر بات چیت جاری ہے ۔اگر یہ ٹیکس لاگو کیا گیا تو متحدہ عرب امارات میں پہلا ملک ہو گا جہاں ویٹ ٹیکس لگایا جائے گا۔