ابو ظہبی میں غیر ملکی شہری کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں استعمال کرنے پر 4سال قید

بدھ 2 نومبر 2016 14:04

ابو ظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ابو ظہبی کورٹ نے ایک غیر ملکی شہری کو ممنو عہ گولیاں استعمال کرنے کے جرم میں 4سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مصری شہری کے قبضے سے پولیس اہلکاروں نے ممنو عہ گو لیوں کی بڑی تعداد بر آمد کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کے ملزم ان گولیوں کی خریدو فروخت میں بھی ملوث ہے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے کی صورت میں مجرم کو 4سال قید کی سزا سنائی ہے سزا مکمل ہونے کے بعد اسکو ڈی پورٹ کر دیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :