دبئی:پاکستانی وکیل ٹیکسی ڈرائیور بہترین ٹیکسی ڈرائیور کا ایوارڈدے دیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:58

دبئی:پاکستانی وکیل ٹیکسی ڈرائیور بہترین ٹیکسی ڈرائیور کا ایوارڈدے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار02نومبر 2016 ): پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور جس نے وکالات بھی کی ہوئی ہے ۔گزشتہ روز دبئی روڈز اینڈٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے بہتری ڈرائیور کا انعام دیا گیا۔39سالہ پاکستانی شہری منتظر حسین سندھ ہائی کورٹ میں پانچ سال تک وکالت کرتا رہاہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ دبئی آکر ڈرائیور کی حیثیت سے گاڑی چلانے لگ گیا۔ پاکستانی شہری ان بچاس ٹیکسی ڈرائیوروں میں سے ایک ہے جنہیں انعام سے نوازہ گیا۔واضع رہے کہ حسین دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے لیے کام 2008سے کام کر رہاہے ۔ منتظر حسین نے بہترین ڈرائیور کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے