ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ایبٹ آباد اپنی نئی عمارت میں شفٹ ہوگیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:53

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ایبٹ آباد ضلع سیکرٹریٹ نزد جی پی او ایبٹ آباد سے اپنی نئی بلڈنگ واقع پرانی کچہری نزد نیشنل بینک مین برانچ میں شفٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر تکلیف سے بچنے کیلئے اکائونٹس سے متعلقہ امور کے سلسلہ میں اب مذکورہ نئے پتہ (پرانی کچہری نزد نیشنل بینک) سے رابطہ کریں۔