استورملکی مفاداورقیام امن کے پیش نظر علماء کرام حکومت کا ساتھ دیں ٬ فاروق میر

بدھ 2 نومبر 2016 13:50

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ٬ملکی مفاد کے پیش نظر علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور قیام امن میں حکومت کا ساتھ دیں ٬میڈیا سے گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بونجی ڈیم ٬دیامر بھاشا ڈیم سمیت درجنوں اہم منصوبے شروع ہو چکے ہیں جن سے عوام کی زندگیوں میں معاشی انقلاب برپا ہو گا مگر چند سازشی عناصر اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن عوام کے تعاون سے انہیں ناکامی کا سامنا ہو گا ٬انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ولولہ انگیز قیادت میں جی بی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور جلد ہی ترقی یافتہ علاقوں کی صف میں شامل ہو جائے گا ۔