ایس پی استور کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی امور بارے اجلاس٬داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کا حکم

بدھ 2 نومبر 2016 13:50

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ایس پی ضلع استورمحمد اسحاق خان کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی نے کہا کہ سیکیورٹی امور میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٬انہوں نے پولیس اہلکاروں کوتمام داخلی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت اور رات میںگشت کے نظام کو مذید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ کوئی دہشت گرد ضلع میں داخل نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :