ایف آئی اے کی فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی ، پرانے ویزے پر آنے والی خاتون ڈی پورٹ

خاتون کو لانے والی غیر ملکی ائیر لائن پر جُرمانہ عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 13:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : ایف آئی اے نے فیصل آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پرانے ویزے پر پاکستان آنے والی خاتون کو ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ساغرہ نامی خاتون پرانے ویزے پر دوحہ سے پاکستان آئی تھی جسے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون کو پرانے ویزے پرپاکستان لانے والی غیر ملکی ائیر لائن پر بھی 5 لاکھ روپے جُرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :