یکم دسمبر کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:43

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 جھنگ کے ضمنی الیکشن میں سرکاری ٬فوجی اور عوامی دفاتر کے ملازمین اور اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کا حق دیتے ہوئے 16 نومبراور الیکشن ڈیوٹی کرنے والے پولیس اور الیکشن کمیشن ملازمین کو 20 نومبر تک ریٹرننگ افسر /ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جھنگ تنویر الحسن کے پاس درخواستیں جمع کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ درخواست فارم ریجنل الیکشن کمیشن آفس فیصل آباد اور ریٹرننگ افسر پی پی 78 جھنگ کے دفاتر میں دستیاب ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز جو پی پی 78 سے باہر ڈیوٹی کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ جو ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں متعلقہ محکمہ سے منظوری کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر سے مخصوص درخواست فارم حاصل کر کے متعلقہ تاریخ تک جمع کروائیں گے جبکہ درست درخواست دہندگان کو ریٹرننگ افسر پوسٹل بیلٹ جاری کرے گاجس کے بعد ایسے افراد صرف بذریعہ ڈاک ہی ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ ان کا ذاتی طور پرووٹ کاسٹ کرنے کا حق ختم کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین٬ الیکشن کمیشن افسران اور دیگر ملازمین 20 نومبر تک اپنی حتمی الیکشن ڈیوٹی کا مراسلہ حاصل کرنے کے بعد پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :