عمران خان ایک بے رحم انسان ھے, اسکا اقرار وہ خود کرچکا ھے اور اب یہ حقیقت سب جانتے ہیںہزاروں لوگ اس کو آزما چکے ہیں اور اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں-مسلم لیگ نون لندن
میاں محمد ندیم بدھ 2 نومبر 2016 13:40
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 نومبر۔2016ء) شاکر قریشی میڈیا سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن اور ساتھی راہنماوں اسدبٹ نائب صدر, سیف خان جنرل سیکریٹری یوتھ, قیصرجہاں جنرل سیکریٹری وومن, پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں پی ٹی آئی کے 2 نومبر کے دھرنے اور اسلام آباد کو بند کرنے سے متعلق تازہ صورتحال‘عدالتی احکامات اور دھرنے کو ختم کرنے کی بجائے مو خر کرنے پر کہا ہے کہ عمران خان ایک بے رحم انسان ھے, اسکا اقرار وہ خود کرچکا ھے اور اب یہ حقیقت سب جانتے ہیںہزاروں لوگ اس کو آزما چکے ہیں اور اس کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں- عوام کی اکثریت بیچاری جانتی نہیں ہے جبکہ زبردستی کے انتظام کئے گئے قافلوں میں لوگ دیہاڑی لگانے آتے ہیں جن کو یہ خبر بھی نہیں کہ کہاں اور جا رہے ہیں- شاکر قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی کے مرکزی عہدیدار جڑے ہیں کہ عمران خان فلاپ ہونے, نااہل ہونے یا مرنے کے بعد پارٹی ٹیک اور کر لیں گے‘ منتخب ارکان اسمبلی اس لئے جڑے ہیں کہ کسی اور پارٹی میں جگہ نہی مل سکتی- شاکر قریشی نے مزید کہا کہ شیخ رشید جس کو عمران خان اپنا چپڑاسی بھی بھرتی نا کرے صرف ریٹنگ اٹھانے کی وجہ سے پال رکھا ہے- عمران جب چاہے گا اس کو ٹشو پیپر کی طرح فلش کر دے گا جبکہ ملک کے اسٹبلشمنٹ اداروں میں ایک حصہ اس لیے عمران خان کی مبینہ سپورٹ کرتا ھے کہ وہ بغض نوازشریف میں اک تلوار حکومت کے سر پر لٹکائے رکھیں- بین القوامی طاقتوں کے ایجنٹس اس لئے اس کا استعمال کر رہے ہیں کہ ان کو اپنے پاکستان دشمنی اور اسلام دشمنی کے عزائم پورے کرنے کے لئے اپنی شطرنج کے مہرے مادر پدر آزاد, مذہب , ملک, نظریہ و اخلاقیات سے آزاد چاہیں- اسدبٹ اور سیف خان نے کہا کہ پاکستان کا کرپٹ‘کمزور و بیمار میڈیا‘سوشل میڈیا پر فیک لوگ اور اخلاق باختہ افراد اسکے پرچار میں اپنے اپنے ماسٹرز کی رضا پر مصروف ہیں جو کہ پاکستان کے اور اسلام کے دشمن ہیں-قیصر جہاں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ہر کوئی آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ان ساری گھناو¿نی سازشوں کا فائدہ لامحالہ نوازشریف کو ہورہا ہے لیکن نقصان ملک و قوم اور نوجوان نسل کا ہورہا ہے- جسکی وجہ سے قوی امکان ہے کہ عمران خان 2018 کے الیکشن میں شکست فاش سے دوچار ھوگا-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.