Live Updates

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خواجہ سعد رفیق سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 13:31

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خواجہ سعد رفیق سے ہاتھ ملانے سے انکار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے اختتام پر پروگرام کی میزبان نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور حکمران جماعت کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو آپس میں ہاتھ ملانے کا کہا تو خواجہ سعد رفیق نے فوری طور پر شاہ محمود قریشی سے مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا البتہ شاہ محمود قریشی نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیں، میں ایسے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔ جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے بھی ہاتھ ملانے کا کوئی شوق نہیں ہے میں نے اخلاقاً ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ یہ رویہ آپ کو عمران خان سے ملا ہے جس پر شاہ محمود قریشی اور خواجہ سعد رفیق میں بحث چھڑ گئی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین بحث کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات