پختون بھائیوں کی حوصلہ افزائی نے کامیاب اداکار بنایا٬ شاہد خان

بدھ 2 نومبر 2016 13:38

پختون بھائیوں کی حوصلہ افزائی نے کامیاب اداکار بنایا٬ شاہد خان
لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)پشتو فلموں کے نامور ہیرو شاہد خان کی کامیابی کا سفر تاحال جاری ہے۔شاہد خان کی معیاری پشتو فلمیں نہ صرف پشاور اور کراچی کے سینمائوں بلکہ افغانستان ٬ مڈل ایسٹ کے متعدد ممالک میں مقیم پٹھانوں میں بھی پسند کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد خان نے بتایا کہ مجھے میرے پختون بھائیوں کی حوصلہ افزائی نے ایک کامیاب اداکار بنایا۔وگرنہ مجھے اداکاری کا کچھ علم نہیں اب بھی میں سیکھنے کے عمل سے گزر رہا ہوں۔شاہد خان نے ایک ملاقات میں بتایا کہ خاص طور پر عیدالفطر اور عیدالضحی پر میری فلمیں گزشتہ 5برس سے لگاتار کامیابی حاصل کر رہی ہیں جو میرے لیے باعث فخر ہے ۔