ڈیجیٹل سینما مالکان نے نئی پاکستانی اردو فلموں کی ریلیز کیلئے کام تیز کر دیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:38

ڈیجیٹل سینما مالکان نے نئی پاکستانی اردو فلموں کی ریلیز کیلئے کام تیز ..
لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈیجیٹل سینما مالکان نے نئی پاکستانی اردو فلموں کی ریلیز کیلئے کام تیز کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند ہونے کی وجہ سے اب ملک بھر کے ڈیجیٹل سینما مالکان نے مقامی فلموں کی اپنے سینمائوں میں نمائش کے حوالے سے زیر تکمیل فلموں کے ڈائریکٹرز کو گرین سگنل دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلمیں جدید تکنیک سے آراستہ ہوں ٬ لاہور میں معیاری فلمیں بنانے کے حوالے سے فلمسازوں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔فلمی حلقوں نے اس صورتحال پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔