پاکستانی فلم انڈسٹری کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں٬ مصطفٰے قریشی

بدھ 2 نومبر 2016 13:33

پاکستانی فلم انڈسٹری کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں٬ مصطفٰے قریشی
لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) نامور اداکار مصطفٰے قریشی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔جس طرح ماضی میں فلمیں بنتی تھیں اسی طرح ہمیں موجودہ دور میں بھی سنجیدگی سے کام کرنے ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی دنیا بھر میں پہچان اپنی فلم انڈسٹری کی بدولت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے بیہودہ پروگرامز پر پابندی لگائی جائے۔ ڈراموں٬ میوزک پروگرامز اور ٹاک شوز میں قابل اعتراض مواد سے نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ با مقصد ڈراموں اور فلموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :