ریاست کی رٹ قائم کرنے میں وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے٬ وزیراعظم

وزیراعظم کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ٬ْپولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں ٬ْ وزیر داخلہ

بدھ 2 نومبر 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نواز شریف نے ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا ٬ْ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے مؤثر طور پر نمٹنے پر پولیس اور ایف سی کی کوششوں کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔چوہدر ی نثار نے کہا کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :