یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ پیڈ پر بمباری٬26جنگجوہلاک

سعودی اتحاد کے حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپوؤں پر حملے٬شدید جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا

بدھ 2 نومبر 2016 13:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دو صوبوں حجہ اور صنعا میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے فوجی ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے جس سے انھیں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغرب میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے ایک لانچ پیڈ پر بھی بمباری کی ان حملوں میں 26حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی صوبے حجہ کے ضلع حرض میں اتحادی طیاروں نے حوثیوں کی میزائل چلانے کی جگہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغرب میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے ایک لانچ پیڈ پر بھی بمباری کی ان حملوں میں 26حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے گزشتہ روز روز صنعا کے مغرب میں واقع علاقے بنی مطر میں اسلحے کے ڈپوؤں کو نشانہ بنایا ہے اور شہر کے مشرق میں واقع علاقے جبل نقم میں اسلحہ ڈپوؤں اور الحقہ کے فو جی کیمپ پر بمباری کی ہے۔

درایں اثناء اتحادی طیاروں نے صنعا سے بیس کلومیٹر مشرق میں واقع مآرب شہر کے علاقے صرواح حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع شمالی صوبے الجوف اور ساحلی صوبے الحدیدہ میں بھی اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کے فوجی ٹھکانوں کو فضائی بمباری میں ہدف بنایا ہے۔ فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :