گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے :ہلاک ہونے والی کی تعداد 18تک جاپہنچی 66 افراد زخمی ‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 2 نومبر 2016 13:07

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ بحری جہاز میں دھماکے :ہلاک ہونے والی ..

حب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔-02نومبر۔2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایک ناکارہ بحری جہاز میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا-اطلاعات کے مطابق پرانے تیل بردار بحری جہاز میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے جبکہ ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

پرانے بحری جہاز میں اب بھی درجنوں مزدور پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے- ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی کے بچنے کی امید کم ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز کے ملبے سے رات گئے مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی۔ جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔

(جاری ہے)

66 سے زائد زخمی کراچی اور لسبیلہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو آپریشن رات کے اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا۔ صبح کو ایدھی کے سو رضا کاروں نے دو کشتیوں کے ساتھ دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب کراچی سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جو دھماکوں کی نوعیت کا جائزہ لیں گی۔ فیصل ایدھی کے مطابق جہاز کے اندر کسی کے زندہ ہونے کی امید نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح جہاز میں 2 سلنڈر دھماکے ہوئے۔ دھماکے کی وجہ سے ہزاروں ٹن وزنی چھت کیلے کے چھلکے کی طرح اڑ گئی۔ کئی مزدوروں کی لاشیں کافی فاصلے سے ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :