Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیر مین نے شیخ رشید کو آج پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے آئیں۔ میں آپ کا اور پرویز خٹک کا خود استقبال کروں گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے گذشتہ روز کارکنان سے خطاب میں آج کے روز پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات