بچوں کے خلاف پیلٹ کا استعمال سفاکانہ اقدام ہے ٬ سید علی گیلانی

حکومت نئی نسل کو اپائج اور نابینا بنا رہی ہے ٬ بیان

بدھ 2 نومبر 2016 13:27

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس’’گ‘‘ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے رہمو پلوامہ میں تین معصوم بچیوں کو پیلٹ گنوں کی بوچھاڑ سے نشانہ بنانے کی کاررروائی کو انتہائی سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی درندگی کے یہ تیز دھار والے ہتھیار ابھی کند ہو نہیں پا رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خوف خدا سے بھی بالکل نیاری ہو کر جھوٹ ٬ فریب اور مکر سے اپنی عافیت برباعد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سے لے کر افرا تک کے غمزدہ والدین کو یہ چاپلوس کیا جواب دیں گے اپنی کرسی اور اپنے جھوٹے گھمنڈ کے لئے یہ لوگ ہر دن ہماری نئی نسل کو قتل ٬ اپائج اور اندھا بنانے کے درپے ہیں حریت نے کہاکہ رہمو کے گائوں میں ہندنوازوں کی ایما پر بلائی گئی فوج نے محاصرہ کر کے توڑ پھوڑ اور مکینوں کی مارپیٹ شروع کی جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا انہوں نے اس بربریت اور وحشت کو بھارتی جمہوری نظام کی مہربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی پوزیشن کا حامل یہ بدنصیب خطہ ارض آئین و قانون کی منفرد تشریح کے لئے ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکول عمارتوں کے جلائے جانے کے مسلسل وارداتوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی خاندانوں سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کرنے والے وزراء بھی اپنی کرسی بچانے اور سنگھ پریوار کی خوشامد کے لئے جھوٹ اور من گھڑت الزام تراشیوں کا سہارا لے کر اصل حقائق اور زمینی صورت حال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی شاطرانہ چالیں چلتے ہیں آزادی پسند قیادت پر اسکول جلانے کا الزام لگا کر انہوں نے اپنی اس پست اور مکروہ ذنیت کا ایک بار پھر ثبوت دیا جس کے تحت انہوں نے زعفرانی رنگ میں رنگنے کے بعد یہاں کے لوگوں اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔

ورن کون نہیں جانتا ہے کہ رات کے اندھیرے میں یا تو ان سرکاری کارندوں کے یہ پالتو فوجی اور پولیس گھوم سکتی ہے یا پھر ان کے سہارے اور ان کی بیساکھیوں پر قائم یہ ہندو نواز سرکاری اہلکار ان کی چھتر چھایا میں دوڑ پھر سکتے ہیں کیونکہ دن کے اجالے میں اس قوم کی مصیبتوں اور آزمائشوں کے یہ اصل مجرم اپنا چہرہ دکھانے کی ہمت نہیں کر پا رہے ہیں حریت نے واضح کیا کہ ہم نے روز اول سے ہی ایسی تخریبی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک بار پھر ایسے واقعات کو ہماری تحریک اور ہمارے ملی تشخص کے لئے سم قاتل سمجھتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن ہمیں یقین کامل ہے کہ ایسی غری اخلاقی حرکتوں میں ملوث افراد تحریک کے بہی خواہ نہیں ہو نہیں ہو سکتے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :