سپیکر کے ریفرنسز کا معاملہ٬ عمران خان٬ جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب طلب
اب بال کمیشن کے کورٹ میں ہے ٬اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے٬چیف الیکشن کمشنرسرداررضا
بدھ 2 نومبر 2016 13:24
(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے دائر الگ الگ ریفرنسز کی سماعت کی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر سماعت کے بعد دونوں رہنمائوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی موجودگی ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اس موقع پر کہا کہ اب بال کمیشن کے کورٹ میں ہے اور اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے علیحدہ علیحدہ ریفرنسز طلال چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی طرف سے دائر کئے گئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.