جوڈیشل کمیشن بنا تو عوامی مسلم لیگ اپنے ٹی او آرز دے گی٬ شیخ رشید

پاکستان کی تاریخ میں پانامہ سے بڑا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت نہیں دیکھا٬ میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنا تو عوامی مسلم لیگ اپنے ٹی او آرز دے گی الیکشن کمیشن اور بیس کروڑ عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں امید ہے کہسپریم کورٹ پانامہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی اور توقع ہے کہ ایک دو ہفتوں میں فیصلہ کرکے چوروں کو سزا دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پانامہ سے بڑا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت نہیں دیکھا پاکستان کی تاریخ کا نیا باب کھلنے جارہاہے نواز شریف حلفیہ سپریم کورٹ میں بتائیں گے یہ مال کہاں سے آیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہماری پٹیشن ہینڈنگ ہے میں اوپن کورٹ کا حامی ہوں جوڈیشل کمیشن کی طرف بات جائے گی تو عوامی مسلم لیگ بھی ٹی او آرز دے گی قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ کس نے پانامہ میں مال بنایا اور فلیٹ خریدے انہوں نے کہا کہ زندگی کی پہلی لڑائی چھ نومبر 1968ء کو ظلم کیخلاف لڑی تھی نواز ٹولہ کیخلاف بھی ا علان جنگ کردیا تھا جتنا ظلم انہوں نے کیا اپنی سیاسی زندگی میں اتنا ظلم نہیں دیکھا انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں سپریم کورٹ بات آگے بڑھائے گی اس کے بعد الیکشن کمیشن بھی تاریخیں دے گا ر ا ش د )