شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوگیا ہوں٬سلمان خان

بدھ 2 نومبر 2016 13:18

شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوگیا ہوں٬سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بار بار دل ٹوٹنے کی وجہ سے اب شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم نگری کے کنوارے سپر اسٹار ہیں جن کی شادی کا انتظارہرمداح کو ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز سلو میاں کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جب کہ دبنگ خان کا کئی نامور اداکارائوں کے ساتھ تعلق رہا ہے جس کے باوجود اب تک شادی نہیں ہوسکی ہے۔

لیکن اب شادی کے سوال پر سلو میاں نے بڑی بات کہہ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے کہا ہے کہ جیسا میں نظر آتا ہوں ویسا ہوں نہیں کیوں کہ میں دل سے بہت زیادہ رومانوی ہوں لیکن ماضی میں بار بار دل ٹوٹنے کی وجہ سے اب شادی کی انگوٹھی پہننے سے خوف زدہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :