کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان 51 برس کے ہوگئے

بدھ 2 نومبر 2016 13:13

کروڑوں دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان 51 برس کے ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) بالی ووڈ میں دو دہائیوں سے راج کرنے والے اورکروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارشاہ رٴْخ خان عرف کنگ خان2نومبر کو 51برس کے ہوگئے۔2نومبر1965کو نئی دہلی پیدا ہونے والے اداکارشاہ رٴْخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1980میں چھوٹی اسکرین سے کیا جبکہ فلمی دنیا میں ان کی آمد 1992میں فلم دیوانہ کے ذریعے ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کی کامیاب فلموں میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے٬٬دل تو پاگل ہے٬کچھ کچھ ہوتا ہے٬چک دے انڈیا٬کل ہو نا ہو٬کبھی خوشی کبھی غم٬کبھی الوداع نہ کہنا٬ ویر زارا٬اوم شانتی اوم٬ڈان٬رب نے بنادی جوڑی٬بلو باربر٬مائی نیم از خان٬ RA One٬ڈان ٹو اور جب تک ہیں جاں جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کے باعث کنگ خان کا خطاب حاصل کرنے والے شاہ رٴْخ کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا۔لاتعداد فلموں میں لاجواب اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رٴْخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اورفرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزازآرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد فلمی ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :