پاکستان میں برے حالات کے باوجود ہم اپنے ورثے کو بچانے اور نئی نسل تک فن منتقل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘نگہت چوہدری

بدھ 2 نومبر 2016 13:13

پاکستان میں برے حالات کے باوجود ہم اپنے ورثے کو بچانے اور نئی نسل تک ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) بین الاقوامی شہر ت یافتہ کتھک ڈانسر و کوریو گرافر نگہت چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنے برے حالات ہونے کے باوجود ہم اپنے ورثے کو بچانے کے لیے اور نئی نسل تک اس فن کو پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگہت چوہدری نے کہا کہ میںفوک اور مائونٹین ڈانس پر جلد ہی کتابیں لکھوں گی ٬فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی مقبولیت اور کامیابی کے لیے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دینا درست نہیں ہے کیونکہ ہمارے ملک پاکستان میں عام طور پر فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی مقبولیت اور کامیابی کے لیے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دی جاتی ہے جو کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہے ٬بھارت چونکہ بہت بڑا ملک ہے اور وہاں پر حکومت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی باقاعدہ سرپرستی کر رہی ہے جبکہ ہمارے ملک پاکستان میں وسائل کی کمی ہونے کے باعث سوائے 2بڑے شہروں کے ثقافتی تقریبات کا انعقاد تک نہیں کیا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :