مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کی این جی او کے لیے غیر ملکی فنڈز پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 12:57

مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کی این جی او  کے لیے غیر ملکی فنڈز  پر پابندی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء): مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کی این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے لیے غیر ملکی فنڈز پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کی این جی او کی رجسٹریشن منسوخ ہونے اور حتمی شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے ذاکر نائیک کی ایک اور آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ نامی این جی او کو اجازت دینے البتہ حکومتی اجازت کے بغیر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے کی روک تھام کے لیے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تحقیقات میں یہ بات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا کہ ذاکر نائیک کی این جی اوز کی مد میں حاصل ہونے والے غیر ملکی فنڈز سے نوجوانوں میں شدت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے۔ حکومت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت کابینہ کے منظوری سے ذاکر نائیک کی این جی او آئی آر ایف کو ایک غیر قانونی ایسو سی ایشن قرار دینے کی بھی منتظر ہے۔دوسری جانب مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی دستاویزات کے مطابق ذاکر نائیک نے متعدد مرتبہ اشتعال انگیز تقاریر کر کے شدت پسندی کو فروغ دیا۔