Live Updates

لاک ڈاؤن کا اعلان عمران خان کی غلطی تھی ٬ْ پیپلز پارٹی

حکومتوں سے تنہا ہو کر نہیں لڑا جاسکتا ٬ْ امید ہے عمران خان ایسی غلطی نہیں کرینگے ٬ْ قمر زمان کائرہ

بدھ 2 نومبر 2016 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے غلطی کی اور یہ لفظ انھیں خود ہی مہنگا پڑ گیا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی تو شروع دن سے یہی بات کررہی تھی کہ جلسے جلوس ضرور کریں تاہم اسلام آباد کو بند کرنا نامناسب طریقہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر عدالت مداخلت نہ کرتی تو تحریک انصاف بہت بڑے ٹکراؤ میں شامل ہونے جارہی تھی اور اگر لاک ڈاؤن کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو ملک کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو گذشتہ دنوں میں دیکھنے میں آئی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سب اپوزیشن جماعتوں کو چھوڑ کر اکیلے چلنے کا فیصلہ کیا جو ان کی دوسری بڑی غلطی تھی کیونکہ طاقتور حکومتوں سے اس طرح تنہا ہو کر نہیں لڑا جاسکتا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ ہمیں یہ بات ماننی ہوگی کہ مسلم لیگ (ن) نہ صرف ہمارے اداروں بلکہ عدالیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انتہا پسندوں کی بھی پسندیدہ جماعت رہی ہے لہذا تحریک انصاف نے جو راستہ اختیار کیا اٴْس سے وہ اپنے مطالبے کو نہیں منوا سکتے تھے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مرتبہ عمران خان کو ایک اور موقع ملا ہے اور امید کرسکتے ہیں کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات