بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربیت کی انتہا کررہا ہے ٬ْعالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ٬ْ خواجہ آصف

بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ٬ْ وزیر دفاع کا انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربیت کی انتہا کررہا ہے ٬ْعالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ٬ْ بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے اور گذشتہ 116 دنوں میں بھارتی افواج اب تک ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ پیلٹ گنوں کے بے جا استعمال سے بھی سینکڑوں افراد کی بینائی چھینی جا چکی ہے٬ ایسے حالات میں کشمیری جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنی پرامن تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی اس لیے وہ دن دور نہیں جب کشمیری ضرور آزاد ہوں گے اور انہیں ان کا حق خود ارادیت ملکر رہے گا٬ ایک اور سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی سرحد جو کہ میرا حلقہ بھی ہے اس پر بھارت کی طرف سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے٬ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری سے بھارت پاکستانی عوام کی املاک اور جانوروں سمیت دیگر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچاتا ہے ٬ْہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کی جانب سے مثبت پیش رفت تک بھارت سے معاملات بہتر ہوتے نظر نہیں آتے۔