عمران خان کو سیاست کی الف ب کا پتہ نہیں ٬ْ خواجہ آصف
جمہوری نظام میں پرامن جلسہ جلوس کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے ٬ْ لاک ڈائون یا انتشارکی کسی کو بھی اجازت نہیں ٬ْ موجودہ حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں ٬ْوزیر دفاع کا انٹرویو
بدھ 2 نومبر 2016 12:56
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے ماضی کی طرح اب بھی کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا جو شخص بنی گالہ سے نہیں نکل سکا وہ کیا سیاست کریگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی رٹ ہر حال میں قائم کرنا تھی کیونکہ عوام کے جان و مال کاتحفظ بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتا ہے جسے حکومت کی طرف سے پورا کیا گیا ہے٬ اورہم یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی کسی جتھے کو دارالحکومت پر دھاوے کی اجازت نہیں دیں گے اور عام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا٬ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن صرف فیس بک پر ہی لڑنے والے اور کی بورڈ بجانے والے ہیں٬ عمران خان کو تو سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتہ وہ سیاست کیا کریں گے٬ پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے سے بھی ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور اب بھی وہ ملک و قوم کا نقصان ہی کر رہے ہیں٬ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا یہ تماشہ جلد ختم ہو جائے گا٬ جمہوری نظام میں پرامن جلسہ جلوس کرنے کا ہر کسی کو حق حاصل ہے لیکن لاک ڈائون یا انتشارکی کسی کو بھی اجازت نہیں٬ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت جس میں اسد عمر اور راولپنڈی کے دیگر لوگ شامل ہیں جواپنے حلقوں سے 500 لوگ بھی نہیں لاسکے اور باتیں تو ایسے کرتے ہیں جیسے بہت بڑے لیڈر ہوں٬ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں بھی وہ پھر ملک کے وزیراعظم ہوں گے ٬ْ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں سوچنے اور سمجھنے کا فقدان ہے٬ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک کیلئے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا جس پر آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی٬ موجودہ حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں٬ ہماری مسلح افواج آپریشن ضرب عضب کی شکل میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہے جسے دنیا بھی سراہتی ہے٬ ملکی استحکام اور دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ہماری افواج نے جو قربانیاں دی ہیںاور وہ جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا٬ جنرل کیانی اور جنرل راحیل شریف کا کردار قابل تعریف ہے اورفوج کا کردار جمہوریت کے لیے تقویت کا باعث ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.