عدالت جیسے بلائے گی وہ ضرور حاصل ہوگا ٬ْپی ٹی آئی کو عدالت میں ثبوت فراہم کر نے ہونگے ٬ْ عابد شیر علی
2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پھر حاضر ہوں گے ٬ْوزیرمملکت کا انٹرویو
بدھ 2 نومبر 2016 12:56
(جاری ہے)
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہتھیار اور کرینیں لے کر ملک کے منتخب وزیراعظم پر دھاوا بولنے آئے تاہم خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ نے ایسا ہی کیا اور انہیں ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا٬ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اپنے صوبے سے صرف چند سو لوگ ہی لانے میں کامیاب ہو سکے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی ٹی آئی سے بیزار ہو چکی ہے کیونکہ ان لوگوں نے اپنے حکومتی صوبے کے پی کے میں عوام کے لیے کچھ کیا ہی نہیں٬ عمران خان نے سوائے مایوسی کے لوگوں کو کچھ بھی نہیں دیا اور بنی گالہ میں صرف پش اپس ہی لگاتے رہے اور عوام کو ذلیل کر کے نکال دیا٬ خود تو وہ بنی گالہ سے باہر نہیں نکلے انہوں نے لوگوں کو کیا نکالنا تھا ٬ْ عمران خان جتنے بہادر ہیں ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں انہوں نے تو پرویز مشرف کے دور میں معافی نامہ لکھ کر دیا اور صرف تین دن جیل میں رہے اور آنسو نکالتے رہے٬ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تو پانامہ لیکس پرشروع دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ کمیشن بنا دیں جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ٬ْ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتی ہے اس لیے ہم عدالتی کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عدالت جسے بھی بلائے گی وہ عدالت میں ضرور حاضر ہوگا لیکن پی ٹی آئی کو بھی عدالت میں ثبوت فراہم کرنے ہوں گے٬ ہم پی ٹی آئی کی قیادت کی طرح عدلیہ کو برا بھلا نہیں کہیں گے٬ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو منتخب کیا ہے یہ کون ہوتے ہیں وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے٬ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہ خدمت جاری رکھے گی اور 2018ء میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں پھر حاضر ہوں گے اور جسے وہ منتخب کریں گے وہی اقتدار سنبھالے گا٬ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ساڑھے سات سال تک وزیراعظم محمد نواز شریف کے پورے خاندان کا ٹرائل ہوتا رہا تاہم ان پر کوئی ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہو سکا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.