جمہوریت میں رہتے ہوئے جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے ٬ْ مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے ٬ْ راجہ ظفر الحق

تمام مسائل کو سیاسی تحمل اور بردباری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ٬ْ سینٹ میں قائد ایوان کا انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر ا لحق نے کہا ہے کہ جمہوریت میں رہتے ہوئے جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے٬تمام مسائل کو سیاسی تحمل اور بردباری کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ملک میں گزشتہ چند ماہ سے پاناما لیکس کے حوالے سے بد مزگی پھیلی ہوئی تھی جو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی فراخ دلی ٬ سیاسی تحمل اور بردباری کے باعث اپنے آئینی اور پر امن حل کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب اس الجھن کا آئینی ٬ قانونی اور جمہوری طرزعمل کے مطابق حل نکلے گا جس سے پاکستان میں امن قائم ہوگا اور عالمی سطح پر ملکی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث پاک چین اقتصادی راہداری پر بھی حرف آ رہا تھا تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کے قیام کے عندیہ کے بعد صورتحال بہتر ہو گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدہ طرزعمل اپنانے کی ضرورت ہے٬ مسائل کا حل احتجاج اور دھرنوں میں نہیں ہے اور پارلیمنٹ ان مسائل کے موثر حل کا بہترین فورم ہے۔

متعلقہ عنوان :