پاکستانی ڈرائیور نے کروڑ پتی کفیلہ کی جائیداد میں حصہ مانگ لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 12:44

پاکستانی ڈرائیور نے کروڑ پتی کفیلہ کی جائیداد میں حصہ مانگ لیا

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پاکستان کے رہائشی ایک ڈرائیور نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کی جائیداد میں حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی کفیلہ سے شادی کر چکا تھا جس کے اس نے دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے اس سلسلے میں سعودی عرب کی ایک فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔

پاکستانی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں نے کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کی دستاویزات اور دیگر ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے کروڑ پتی [اہلیہ] جو اس کی کفیلہ بھی رہی ہے، سے وراثت میں حصہ دلوائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا کہ میں نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بطور ڈرائیور ملازمت کا آغاز کیا تھا۔

بعد ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔ دوسری جانب کروڑوں ریال مالیت کا ترکہ چھوڑ کر فوت ہونے والی خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :