سینئرز کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھا ٬ فن اداکاری میں آج بھی خود کو اناڑی تصور کرتی ہوں ‘ آئشا چوہدری

اسٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی ٬خوش قسمتی سے اسی طرح مقبول ہوئی جس طرح اسٹیج ڈراموں میں کامیاب ہوں

بدھ 2 نومبر 2016 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) اداکارہ آئشا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اسٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی ہے اور خوش قسمتی سے میں فلموں میں بھی اسی طرح مقبول ہوئی جس طرح اسٹیج ڈراموں میں کامیاب ہوں ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے میر اہمیشہ ایک موقف رہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ رائٹر وڈائریکٹر ٬ پروڈٖیوسر اوراداکاروںکا بھی فرض ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں ۔

اس حوالے سے انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کو مل بیٹھ کرلائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا اور تب ہی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے کھوئے ہوئے مقام پر واپس آجائے گی ۔

(جاری ہے)

آئشا چوہدری نے کہاکہ فن اداکاری میں آج بھی خود کو اناڑی تصور کرتی ہوں ۔ میں آج کامیابی کے جس زینے پرکھڑ ی ہوں اس میں میر ے سینئر کی رہنمائی شامل ہے ۔یہ بات ٹھوس حقیقت ہے کہ شوبز میں جیسلی کا عنصر شروع سے ہی رہا ہے اور وقت کے ساتھ یہ پروان کرتے ہوئے آج شوبر کا لازمی حصہ بن چکا ہے ۔

لیکن میرا ایما ن ہے کہ خدا جس کو عزت دیتا ہے اس کو کوئی ذلت دے نہیںسکتا اورجس کے حصے میں عزت شوہرت لکھ دی گئی اس کوکوئی روک نہیں سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ شہرت کی بلندیوں کے باوجود میرا دماغ آسمان پر نہیں اورمیں آج بھی سب سے عاجزی اورانکساری سے پیش آتی ہوں اور ہمیشہ اپنے جونیئرز کی رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی کسی زمانے میں جونیئر تھی اور سینئرء کی رہنمائی سے میں نے بہت کچھ سیکھاہے ۔